آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج چیف سلیکٹر وہاب ریاض کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا، ممکنہ طور پاکستان کی 16 رکنی ٹیم آسٹریلیا جائے گی۔

ممکنہ اسکواڈ میں شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خرم شہزاد، میر حمزہ، ابرار احمد، عامر جمال، سعود شکیل، آغا سلمان، محمد رضوان، سرفراز احمد اور امام الحق بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

فاسٹ باولر حسن علی کی شمولیت پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ ان کی جگہ وسیم جونیئر اور زمان خان کو موقع مل سکتا ہے۔ قومی اسکواڈ میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔