پاکستان، اومیکرون کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

پاکستان (Pakistan) میں اومیکرون (Omicron) کے نئے سب ویریئنٹ (Varient) کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (NIH) کے مطابق پاکستان میں ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے، نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے اومیکرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے کہا گیا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا ویکسینیشن کروائیں۔