لندن ( نیوزڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پلان بی کا اعلان کر دیا۔
بورس جانسن نے پیر سے شہریوں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا پابندی کا مقصد وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے۔ جمعہ سے عوامی مقامات بشمول سینما اور تھیٹرز پر ماسک پہننے کی شرط میں توسیع کر رہے ہیں۔
ادھر فن لینڈ کی وزیراعظم کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نائٹ کلب جا پہنچیں۔ سانا میرین نے سماجی فاصلے کی حکومتی ہدایات نظر انداز کیں۔
دوسری طرف امریکا کے دورے پر گئے آسٹریلوی نائب وزیراعظم کورونا کا شکار ہوتے ہی قرنطینہ میں چلے گئے۔