اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ

تعلیمی و تحقیقی اشتراک کو فروغ دینے کیلئےاوکاڑہ یونیورسٹی(Okara University) نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر غلام مصطفی کی جانب سے شروع کیے جانے والی مفاہمت کی اس یاداشت پہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمداور قراقرم یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے اسلام آباد میں منعقدہ وائس چانسلرز فورم 2023 کے موقع پہ دستخط کیے۔
اس معاہدے کے مقصد دونوں جامعات کے مابین تعلیم اور تحقیق کے مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس میں اساتذہ اور طلبا کا تبادلہ، مشترکہ تحقیقی پراجیکٹس، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد اور ایک دوسرے کے وسائل سے مستفید ہونا شامل ہے۔

اس معاہدے کی اہمیت پہ بات کرتے ہوئے پروفیسر ساجد رشید کا کہنا تھا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اعلی تعلیم کا ایک بہترین ادارہ ہے۔

یہ معاہدہ دونوں جامعات کے اساتذہ اور طلبا کیلیے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس یہ اشتراک نئے علم اور نظریات کی تخلیق کا باعث بنے گا جس سے معاشرے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر پروفیسر عطااللہ کا کہنا تھاکہ اوکاڑہ یونیورسٹی بہترین تدریسی و تحقیقی معیار کی حامل ہے۔
یہ معاہدہ دونوں جامعات میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا، جس سے نہ صرف طلبا بلکہ دونوں خطوں کی عام عوام بھی مستفید ہو گی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس معاہدے سے دونوں ادارے ایک دوسرے سے وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی تحقیق کے کلچر کو فروغ دیں گے جس سے معاشرے اور ملک کو درپیش چیلجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔