یورپی یونین کی جانب سے روس پر آئل پرائس کیپ آج سے لاگو ہوجائے گا

یورپی یونین کی جانب سے روس پر آئل پرائس(oil price) کیپ آج سے لاگو ہوجائے گا۔ روس کو پٹرولیم مصنوعات کے لیے 60 ڈالر فی بیرل سے زائد ادائیگی نہیں کی جائے گی۔یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمارے شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ یہ کیپ روس کی آمدنی میں زبردست کمی کرے گا، توانائی کی عالمی قیمتوں کو مستحکم اور توانائی کی فراہمی کے منفی نتائج کو کم کرے گا۔

دوسری طرف روس نے تیل کی قیمت (oil price)کی حد مقرر کرنے کے یورپی اقدامات مسترد کردیئے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔