روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ اوپنر روہت شرما جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ویرات کوہلی ٹیسٹ میں بدستور ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزمیں اجنکیا راہانے کی جگہ روہت شرما ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔