ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان منتخب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر (ODI Team of the Year)کا اعلان کر دیا جس کا کپتان بابر اعظم کو بنایا گیا ہے۔مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر(ODI Team of the Year) میں بابر اعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ، ایڈم زمپا، ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایئر اور ٹام لیتھم شامل ہیں۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے محمد رضوان اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔