بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات فیملی کے ساتھ وقت گزارنے اور بیٹی کی سالگرہ کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے، ویرات کوہلی نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ روہت شرما کو حال ہی میں ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما ہیم اسٹرینگ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت نے جنوری میں جنوبی افریقا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے ۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ