NUML نےعالمی درجہ بندی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا-

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) امپیکٹ رینکنگ 2022 کی عالمی درجہ بندی 601-800 حاصل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق NUML نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں 11ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ معیاری تعلیم کے زمرے میں اسے پاکستان کی سطح پر چوتھا اور عالمی سطح پر 101-200 نمبر پر رکھا گیا ہے۔ The Times Higher Education (THE) امپیکٹ رینکنگ واحد عالمی درجہ بندی ہے جو SDGs کے مطابق معاشرے پر یونیورسٹیوں کے اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔ NUML نے پہلی بار امپیکٹ رینکنگ میں حصہ لیا اور نتائج کافی پر امید ہیں۔