نیوزی لینڈ سے ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ (New Zealand)کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ(New Zealand کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان ون ڈے رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کا چھٹا، بنگلا دیش کا ساتواں اور سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔