پاکستان اور دنیا بھر میں نیو ایئر تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہر شہر سڑکیں، بازار، اہم عمارتیں سجائی جانے لگیں۔
ادھر محکمہ پولیس کی جانب سے نیو ایئر نائٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔ مقدمے میں دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہیں۔ ون ویلنگ، ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مختلف شاہراہوں پر نگرانی کی جائے گی۔
کراچی میں نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی روکنے کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔