نواز شریف کا دبئی میں آخری روزاہم ملاقاتیں

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف(Nawaz Sharif کا پاکستان روانگی سے قبل آج دبئی میں قیام کا آخری روز ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج دبئی میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔دبئی حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کی نواز شریف سے اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر ملاقات ہوئی ہے جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ نواز شریف کی آج مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف (Nawaz Sharif)کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی دبئی پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کل 4 سال بعد اپنے وطن کی سر زمین پر اتریں گے۔

نواز شریف مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔