فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا لانگ مارچ خونی ہو گا، نواز شریف

لندن (نیوز ڈیسک) – سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif ) کا کہنا ہے فیصل واوڈا (Faisal Vawda) نے بھی کہہ دیا لانگ مارچ خونی ہو گا۔

نواز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو میں بولے لانگ مارچ فلاپ ہو گا، عمران خان کوئی انقلاب نہیں لا رہا، صرف اپنی مرضی کی تعیناتی چاہتا ہے۔ عمران خان لوگوں کو چور کہتا ہے، خود سب سے بڑا چور ہے۔ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کی چوریاں ثابت ہو چکیں۔

نواز شریف نے کہا عمران کا لانگ مارچ انقلاب کیلئے نہیں بلکہ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔ آرمی چیف ادارے کا چیف ہوتا ہے کسی سیاسی جماعت کا نہیں۔ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں بہت سے باتوں سے پردہ اٹھ جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، موت ہی موت اور جنازے ہی جنازے نظر آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے اندر کچھ لوگ ہیں جو اس سازشی بیانیے کو مانتے ہیں.

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا اور اس کی سازش بھی پاکستان میں ہی تیار ہوئی۔ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا، مجبور کیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دباؤ ڈال کر دبئی سے نکلوانے کی بات بھی درست نہیں، نہ ہی ارشد شریف لندن گیا۔ انہوں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیئے ہیں، انہیں کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچ پائیں گے۔ ارشد شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے نکلوایا، یہ بالکل بے بنیاد ہے، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا اور رابطے بحال تھے، وہ واپس پاکستان آنے کو بھی تیار تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔