نعمان اعجاز کا بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ورسٹائل سینئر اداکار نعمان اعجاز(Nauman Ijaz) نے بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ پیش کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑھتی عمر سے نہ گھبرائیں، کیونکہ خشک میوہ جات تازہ پھلوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں‘۔

ان کے اس دلچسپ و مزاحیہ تبصرے سے سوشل میڈیا صارفین بھی متفق نظر آئے۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز(Nauman Ijaz) اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پیغامات شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتتے رہتے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔