پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی (Najam Sethi)نے کہا ہے کہ میں تمام دوستوں اور اعلیٰ شخصیات سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے لیے مفت ٹکٹس یا پاس نہ مانگیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نجم سیٹھی نے لکھا کہ پی سی بی کا آڈٹ کرنے والی قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
نجم سیٹھی(Najam Sethi) نے لکھا کہ میں دوستوں اور اعلیٰ حکام سے بھی درخواست کر رہا ہوں کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کے انتخاب اور کسی غیر مستحق شخص کو ملازمت یا سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارش نہ کریں۔
2) I am also requesting friends and high-ups not to do sifarish for selection of any player or coach, etc, or to give employment or facilitation to any undeserving person. PCB competes with top professional organisations in the world and cannot afford to be inefficient.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
انہوں نے لکھا کہ پی سی بی دنیا کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تنظیموں سے مقابلہ کرتا ہے اور ناکارہ ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔