نیل فنگس اور اُس کی وجوہات کیا ہیں؟

نیل فنگس(Nail Fungus) ایک عام مرض ہے جس میں آپ کے ناخنوں پر سفید، بھورے یا زرد رنگ کے دھبے ابھر آتے ہیں، جیسے جیسے فنگل انفیکشن گہرا ہوتا جاتا ہے تو مریض کے ناخن موٹے یا ٹوٹنے لگتے ہیں۔

نیل فنگس ہاتھوں کے بجائے پیر کے ناخنوں میں زیادہ عام ہے، اگر نیل فنگس کی وجہ سے آپ کو پریشانی نہیں ہو رہی تو ہو سکتا ہے آپ کو علاج کی ضرورت نہ ہو۔ اگر آپ کے ناخن کا فنگس تکلیف دہ ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
نیل فنگس کی علامات:

ناخنوں کا سفید سے پیلے بھورے رنگ کی رنگت اختیار کرجانا
ناخن کا سخت ہونا یا ٹوٹ جانا
ناخن سے ہلکی سی بدبو آنا
ہاتھ کے بجائے پیر کے ناخنوں کو زیادہ متاثر کرنا
نیل فنگس کی وجوہات:
زیادہ عُمر کے افراد میں یہ انفیکشن عام ہے۔ عمر کے ساتھ، ناخن ٹوٹنے اور خشک ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ یہ دراڑیں فنگس کو داخل ہونے اور انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں۔

پاؤں میں خون کی گردش میں کمی بھی فنگل انفیکشن پیدا کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

گندے پاؤں اور ناخن بھی فنگل انفیکشن کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

ہاتھوں اور پیروں پر زیادہ پسینہ آنا بھی فنگل انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر:

اپنے ہاتھ پاؤں کو باقاعدگی سے اور مناسب طریقے سے دھوئیں۔

اپنے ناخن صاف رکھیں، ہر استعمال کے بعد اپنے نیل کلپر کو ہمیشہ جراثیم سے پاک کریں۔

صاف جرابیں پہننا یقینی بنائیں، ایسے جوتے پہنیں جو اچھے معیار کے ہوں۔