سندھ (نیوز ڈیسک) الیکشن ٹریبونل غربی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب (Murtaza Wahab) کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
الیکشن ٹریبونل نے مرتضیٰ وہاب کو کیماڑی سے بھی ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
یوسی 8 ابراہیم حیدری کے ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات منظور کیے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے 4 اور جماعتِ اسلامی کے 2 اُمیدواروں نے کاغذات کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مرتضیٰ وہاب (Murtaza Wahab) ضلع جنوبی گزری کے ربائشی ہیں، بلدیاتی قوانین کے مطابق اُمیدوار صرف اس حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے جہاں کا وہ رہائشی اور ووٹر ہو۔