قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں قائد اعظم ٹرافی میں نمائندگی دلوانے کیلئے اہم کردار محمد حفیظ نے ادا کیا۔
محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر محمد رضوان نے انہیں ایک ٹوئٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔
The amount of support, love & learning I got from M. Hafeez bhai is beyond words. I still remember how he asked the SNGPL manager to play me as a specialist batsman & how he believed that I will play for Pakistan. I pray the best for you & your family @MHafeez22 bhai. #Respect pic.twitter.com/Ayx2UJDPR7
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 3, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مجھے محمد حفیظ سے جس قدر تعاون، محبت اور سیکھنے کا موقع ملا وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے ماضی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے کہ کس طرح محمد حفیظ نے سوئی سدرن گیس کی ٹیم کے مینیجر سے مجھے بطور بیٹر کھیلانے کے حوالے سے کہا تھا۔‘
محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ’محمد حفیظ کو یقین تھا کہ میں پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔‘
اپنے پیغام کے آخر میں محمد رضوان نے محمد حفیظ اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔