شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا، محمد حفیظ

Sports News: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جب میں نے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا تب شعیب ملک کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔ نجی چینل سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کی خدمت کی، افسوس تو اس وقت ہوا جب انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا پھر بھی ان کو الوداعی میچ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے طویل عرصے تک اپنی فٹنس کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی نمائندگی کی یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو الوداعی میچ دینا چاہیے تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔