کابل، روسی سفارت خانے کے باہر خود کش حملے میں ہلاکتیں 25 ہوگئیں

Breaking News: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق حملے میں روسی سفارتی عملے کے دو افراد بھی مارے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو گارڈز نے گولی مار دی جس پر بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اُڑا دیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔