اسرائیلی وزیر اعظم پر واضح کر دیا موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر(Methew Miller) نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس فلسطینیوں کی اموات کی تعداد جانچنے کا واضح طریقہ نہیں ہے تاہم معلوم ہے کہ بہت زیادہ معصوم فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیل سے جنگ میں وقفے پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندی واقعات پر تشویش ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم پر واضح کر دیا یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔

میتھیو ملر(Methew Miller) نے کہا کہ ہم اسپتالوں کو محفوظ بنانا اور مریضوں کا محفوظ انخلا چاہتے ہیں۔ ہم بچوں، مریضوں اور دیگر سویلین کو کراس فائر کا شکار ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تیسرے فریق کی نگرانی میں اسپتالوں سے مریضوں کے انخلا کی حمایت کرتا ہے اور تیسرے فریق کی نگرانی کے معاملے میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔