مہوش حیات کی چھوٹے پردے پر واپسی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار اداکارہ مہوش حیات (Mehwish Hayat)نے 5 برس بعد چھوٹے پردے پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔او ٹی ٹی پروگرام میں میزبان شعیب اختر نے اداکارہ مہویش حیات سے سوال کیا کہ کیا وہ بین الاقوامی پروجیکٹس کرنے کے بعد ڈراموں میں واپس آئیں گی یا نہیں؟

میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں چند اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں۔

انہوں نے دورانِ انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا کہ رواں سال کے اختتام تک ان کے مداح انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات(Mehwish Hayat) نے اس سے قبل اپنا آخری ڈرامہ ’دل لگی‘ تقریباً 5 سال پہلے ہمایوں سعید کے ساتھ کیا تھا جو ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنی تمام تر توجہ فلموں کی جانب مرکوز کر لی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔