سعودی حکومت کی میڈیکل انشورنس سے متعلق اہم وضاحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ کارکن اور ان کے تمام اہل خانہ کو طبی انشورنس پالیسی فراہم کرنا آجر کی ذمہ داری ہے۔

عربی جریدے “عکاظ” کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کونسل قوانین کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی شہری یا غیرملکی کارکنوں کی میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا آجر کے ذمہ ہوتی ہے۔

کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے میڈیکل انشورنس پالیسی کے حوالے سے مزید واضح کیا گیا ہے کہ آجر اس امر کا پابند ہے کہ وہ اپنے کارکن اور اس کے اہل خانہ ( اہلیہ ، بیٹے 25 برس کی عمر تک اور ملازمت نہ کرنے والی غیرشادی شدہ بیٹی ) کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی حاصل کرے، پالیسی کا پریمیم جمع کرانا بھی آجر کے ہی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں محنت قانون کے تحت کارکنوں کو طبی خدمات کی مد میں میڈیکل انشورنس پالیسی فراہم کرنا ضروری ہے۔

میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کیے بغیر اقامہ کی تجدید ممکن نہیں ہوتی، قانون کے مطابق کارکنوں کے لیے حاصل کی گئی میڈیکل انشورنس پالیسی کی تفصیلات جب تک وزارت افرادی قوت کے سسٹم میں اپ لوڈ نہیں کی جاتی اس وقت تک اقامےتجدید نہیں ہوتے۔