مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچے کی ولادت

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی(Masjid Nabawi) ﷺ کے بیرونی صحن میں طبی عملے کی مدد سے خاتون نے بچے کو جنم دیا۔مقامی عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں موجود ہلال الاحمر کے یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون کے یہاں ولادت ہونے والی ہے۔

ولادت کے بعد زچہ و بچہ کو ایمبولینس کے ذریعےاسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دونوں کی صحت بہتر ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔