مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif) نے کہا ہے کہ اگر زمان پارک میں ایک خاتون ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پیٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں لکھا کہ کہا تھا ناں کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔
کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک! pic.twitter.com/S2uKSS4bEf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے، پاکستان میں سیاسی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے ہمیشہ قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت اور عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہو گی۔