مریم نواز کورونا میں مبتلا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – مسلم لیگ نون( PMLN) کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔ گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ مریم نواز اس سے قبل بھی دو بار کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔


واضح رہے کہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم جمعہ کو ختم ہوگئی ہے۔

انتخابی مہم کے آخری روز بھی مریم نواز نے ن لیگ کے جلسوں میں شرکت کرتے ہوئے بھرپور تقاریر کی تھیں۔