دھمکی دھونس سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – وفاقی وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb) کہتی ہیں کہ گالی، دھمکی دھونس سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔

ہفتہ کو وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب نے دوران نیوز کانفرنس کہا کہ سڑکوں پر مذاکرات نہیں ہونگے، عمران خان نے جو کرنا ہے کر لیں اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ لاشیں بکھیرنے اور خونی مارچ کی بات کرنے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کا آپشن ہمیشہ رہتا ہے، لیکن مذاکرات سیاست دانوں کیساتھ ہو سکتے ہیں فارن فنڈڈ فتنے کیساتھ نہیں۔ کیا ملکی مفادات کے ساتھ کھیلنے والوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں؟

اس سے قبل ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، عمران خان کے ساتھ مذاکرات کی گنجائش نہیں۔ یہ شفاف الیکشن نہیں، ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتے ہیں۔ ان کا جھوٹ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دے۔ 5 سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہے۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کے خفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے۔ ہرجانے کے نوٹس سے پہلے فارن فنڈڈ فتنہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔