اداکارہ مریم نفیس(Mariyam Nafees) نے کہا ہے کہ لڑکوں کو شادی کا شوق ہوتا ہے اور پھر روتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں میزبان تابش ہاشمی کے ہمراہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ، اداکار سنیل منج اور مریم نفیس شرکت کی۔مریم نفیس نے شو کے میزبان تابش ہاشمی کی تعریف کی اور کہا کہ تابش میں ٹیلنٹ ہے کہ وہ ایسے بے عزتی کرتا ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کو شادی کا بہت شوق ہوتا ہے اور جب ہوجاتی ہے تو روتے ہیں۔
یاسر شاہ کا کہنا تھاکہ افغانستان کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو چانس دینا اچھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ٹیم کے سینئرز کو افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام دینا ضروری تھا۔
یاسر شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر بولنگ اچھی بھی نہ ہو رہی ہو تب بھی میں مسکراتا رہتا ہوں۔
سنیل منج نے کہا کہ میرا خیال ہے پی ایس ایل ایسے ہی ہوتے رہنی چاہیے، پی ایس ایل سے پاکستان کا اچھا امیج دنیا میں جاتا ہے۔