مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس(Mariyam Nafees) قومی کرکٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں اور جرمانہ عائد کرنے پر پی سی بی پر برس پڑیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں اداکارہ نے اعظم خان کی تصویر ان پر جرمانہ عائد ہونے کی خبر کے ساتھ شیئر کی اور کھلاڑی پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پوری دنیا فلسطین کے حق میں کھڑی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں، ہم اسرائیل کو تسلیم تو نہیں کرتے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو حق کا ساتھ دینے بھی نہیں دیتے۔

مریم نفیس(Mariyam Nafees) نے اعظم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے آپ کی اخلاقیات اور فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی پرچم بلے پر کیوں لگایا ؟ اعظم خان پر جرمانہ عائد

اداکارہ کی جانب سے کھلاڑی کے دفاع میں شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء کے دوران اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس کی وجہ سے پی سی بی نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔