صدر نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کی منظوری دے دی

صدرعارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منصور اعوان(Mansoor Usman Awan) کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔صدر عارف علوی نے نئی تعیناتی سے قبل شہزاد عطا الہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی منظور کیا۔

صدر مملکت نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت دی۔


منصور عثمان اعوان (Mansoor Usman Awan)کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیاگیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اٹارنی جنرل شہزادعطاالٰہی کا استعفیٰ منظور کرلیا،صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری بھی دی،صدر نے تعیناتی، استعفے کی منظوری آرٹیکل 100 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا جاتا ہے،منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔