پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین زیادہ تھے، ملک احمد خان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان (Malik Ahmad Khan)نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین زیادہ تھے، اگر گنتی ہوتی تو پھر فلور ٹیسٹ پاس ہوتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب نے یس اور نو پر فیصلہ کردیا، یس اور نو کے ووٹ گننے کی ہماری درخواست بھی نہیں مانی گئی۔

ملک احمد خان(Malik Ahmad Khan) نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتا، اُس حکم میں گورنر کا اختیار سلب کیا گیا جو عدالت کا اختیار ہی نہیں تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔