معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر(Majid Jahangir) لاہور میں انتقال کر گئے۔اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا.

ماجد جہانگیر(Majid Jahangir) کو سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔

بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں کی جائےگی۔

واضح رہے کہ ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔