پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کہا جا رہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی نقل کرتی ہیں جس پر مداح بھڑک اٹھے۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور ہالی ووڈ کی ایک اداکارہ کا ہو بہو ایک جیسا لباس پہنے ہوئے تصویروں کا کولاج بنایا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ماہرہ خان ہالی ووڈ کی کاپی کرتے ہوئے۔
ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کی طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ ہالی ووڈ اداکاراؤں سے ہزار گنا بہتر اداکارہ ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کا صرف کسی ہالی ووڈ اداکارہ کے جیسا لباس پہننے پر اس طرح کا موازنہ کرنا درست نہیں۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ صرف ایک جیسا لباس پہن لینے کا مطلب کسی کی طرح بننے کی کوشش یا نقل کرنا ہر گز نہیں ہوتا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار