کمپیوٹر، موبائل، نمک، گوشت، بیکری، لگژری اشیا مہنگی

حکومت نے منی بجٹ پیش کردیا جس میں کمپیوٹر،آئیوڈین نمک، درآمدی گوشت، بیکری آئٹمز، لگژری اشیاء، بچوں کے دودھ، نیوز پرنٹ، کتابیں، سلائی مشینیں،کپاس کے بیج مہنگے ،

کئی چیزوں پر 17GST فیصد، 343 ارب میں سے 71 ارب کا ٹیکس استثنیٰ مکمل ختم،مشینری پر 112ارب ، فارماسیوٹیکلز پر 160ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم، ریفنڈ اور ایڈجسٹیبل کابھی آپشن ،ضمنی مالیاتی بل میں ڈیوٹی فری شاپس پر پہلی بار 17فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز،وزیر خزانہ کاکہناہےکہ عوام پر صرف 2ارب کا بوجھ پڑیگا۔