عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا مارچ منسوخ کردیا

کامونکی (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( PTI ) کے چیئرمین عمران خان ( Imran Khan) نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا اپنا مارچ منسوخ کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا، حادثے کی وجہ سے کینسل کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں، ان شاءاللہ کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوئیں۔


حادثے کے بعد عمران خان کا کنٹینر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا، حادثے کے بعد عمران خان خود بھی کنیٹنر سے نیچے اتر آئے۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ کامونکی جاتے ہوئے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔