لانگ مارچ: عمران خان کا جاں بحق PTI کارکنان کے لواحقین کیلئے اہم اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ(Long March ) میں جاں بحق ہونے والے دو کارکنان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہمارے پُرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد سے جاِمِ شہادت نوش کرنے والے اپنی جماعت کے 2 کارکنان فیصل عباس چوہدری اور سید احمد جان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اپنےدونوں شہداءکے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری تحریک انصاف اٹھائے گی۔‘

واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔

لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔