لیونل میسی کا اپنا پہلا کنٹریکٹ نیلام کرنے کا فیصلہ

ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی (Lionel Messi) کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی (Lionel Messi) نے اپنا سب سے پہلا کنٹریکٹ بارسلونا کے ساتھ 14دسمبر 2000ء میں کیا تھا۔

اس کانٹریکٹ کو مارچ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 350,000 یوروز ہوگی۔

یہ کانٹریکٹ ایک رومال پر اس وقت تیار کیا گیا تھا جب لیونل میسی صرف 13 سال کے تھےاور اب اس کانٹریکٹ کو لندن میں قائم نیلام گھر بونمس کے تحت نیلام کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کانٹریکٹ لیونل میسی کے ایجنٹ اوراچو گیجولی کی جانب سے نیلام کیا جائے گا۔

13 سالہ لیونل میسی(Lionel Messi) نے ستمبر 2000ء میں دو ہفتے کے ٹرائل کے دوران سب کو متاثر کیا تھا لیکن پھر بھی کلب اس وقت ان کی سلیکشن کرتے ہوئے ہچکچا رہا تھا تو لیونل میسی ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر روزاریو واپس چلے گئے تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔