مخصوص 5 نشستوں پر PTI ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ (Lahore highCourt)نے 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست خارج کرنے کا اقدام کالعدم کر دیا، تحریک انصاف کی خواتین اور اقلیتی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عدالت کےحکم سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔

عدالت نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی نااہلی کے بعد کوٹہ دوبارہ نکالنے کی مسلم لیگ ن کی درخواست خارج کردی۔