یوکرین بھیجےجانے والےبرطانوی ٹینکس جلا دیےجائیں گے، ترجمان کریملن

کریملن(Kremlin spokesman) کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی ٹینک یوکرین آئے تو دیگر ٹینکوں کی طرح جلا دیئےجائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس مخالف مقاصد کےحصول کیلئے بطورآلہ استعمال کر رہےہیں۔

کریملن(Kremlin spokesman) نے کہا ہے کہ برطانیہ، پولینڈ کی یوکرین کو ہتھیاروں کی نئی سپلائی سے زمینی صورتحال نہیں بدلے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے ہفتے کو 14ٹینکوں سمیت جدید آرٹلری امداد یوکرین بھیجنے کااعلان کیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔