خیبرپختونخوا اسمبلی آج تحلیل کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے آج اسمبلی تحلیل (Khyber Pakhtunkhwa Assembly)کرنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ آج کے پی اسمبلی تحلیل (Khyber Pakhtunkhwa Assembly)کردی جائے گی۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی سمری جب گورنر کو بھیجوں گا تو سب صحافیوں کو بھی بھیجوں گا۔

دوسری جانب وزیر ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نگراں سیٹ کے لیے مختلف ناموں پر غور ہو رہا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے، حکومت اور اپوزیشن نے 3، 3 نام دینے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔