ملکی سیاست میں اہم موڑ آ گیا، نومبر سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہوگا، خواجہ آصف

سیالکوٹ ( نیوز ڈیسک) – وزیر دفاع خواجہ آصف (Khawaja Asif) کہتے ہیں کہ ملکی سیاست میں اہم موڑ آ گیا، نومبر سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے، عمران خان کون ہوتے ہیں مشورہ دینے والے، وہ تو اب پارلیمنٹ کا حصہ بھی نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کل کنٹینر سے کہا گیا کہ لاہور میں مذاکرات ہورہے ہیں، کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ آئندہ سال 13 اگست کو اسمبلی کی مدت پوری ہو گی، اگلے 90 دنوں میں الیکشن کی تاریخ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ خونی مارچ کے حوالے سے ان کے حواریوں کے بیانات موجود ہیں، خونریزی ہوئی تو ذمہ داری ان کی صوبائی حکومتوں پر ہوگی۔ اسلام آباد ریڈ زون کے صرف تین سے چار راستے بند کئے گئے۔

وزیردفاع نے کہا کہ پرویز الہٰی نے رابطے شروع کردیئے، انہوں ںے آج تک بیرونی سازش میں امریکا کا نام نہیں لیا۔ گونر راج ایک آئینی آپشن ہے، مارشل لاء کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

ن لیگی رہنماء احسن اقبال بولے عمران خان ہر ادارے کو بے توقیر کر رہے ہیں، وہ اپنے چار سال کا حساب نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے وقت بھارت اور عمران ایک پیج پر تھے۔

ادھر عظمیٰ بخاری نے کہا لاہور نے لانگ مارچ مسترد کر دیا، پنجاب نون لیگ کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔