27 اکتوبر 1947 سے بھارت غیر قانونی طور سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے، ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) – صدر ڈاکٹرعارف علوی( Dr. Arif Alvi ) نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 سے بھارت غیر قانونی طور سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کے75 سال مکمل ہو چکے ہیں ۔ 5 اگست 2019 ء کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے گزشتہ تین سالوں میں صورتحال مزید خراب ہوئی ہے ۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر 1947 سے بھارت غیر قانونی طور سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے۔ پاکستان عالمی برادری پر مسلسل زور دیتا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے۔ جموں و کشمیر کے تنازع کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اس بنیادی مسئلے پر قومی اتفاق رائے ہے ۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔