کپل شرما نے صبا قمر کے خیالات کی تعریف کی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور مایاناز اداکارہ صباقمر نے انسانی فطرت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تو بھارتی کامیڈین و میزبان کپل شرما(Kapil Sharma) نے بھی ان سے اتفاق کیا۔معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما(Kapil Sharma) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی دانشمندی کے مداح نکلے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کا وائرل کلپ ری شیئر کیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں صبا قمر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انسانی فطرت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ’خوش انسان ہر کسی کو خوش کرتا ہے، لیکن ایک دکھی شخص اپنے اردگرد ہر کسی کو افسردہ کرتا ہے‘۔

اداکارہ صباقمر نے لالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، انہوں نے باغی، منٹو، چیخ، فراڈ، سر راہ، گنا، اور تمہارے حسن کے نام سمیت کئی پروجیکٹس میں بہترین کام کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔