کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘(Kahani Suno) نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 5 کروڑ 90 لاکھ سے بھی زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔’ کہانی سنو‘ گانا یوٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29ویں نمبر پر آگیا ہے۔