واشنگٹن امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے امریکا یوکرائن پر کسی بھی جارحیت کا جواب دے گا۔
امریکی صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ طویل ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان یوکرین تنازع اور دیگر سکیورٹی معاملات پر گفتگو کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے بائیڈن کو خبر دار کیا پابندیوں کے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ روس پر اقتصادی پابندیاں امریکا کی بڑی غلطی ہو گی۔ امریکا یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے سے باز رہے ۔ یوکرین کے بارڈر پر نیٹو کی موجودگی خطرناک ہو گی ۔
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین تنازعہ کا حل سفارتکاری کے ذریعے چاہتا ہے۔ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہو نگے۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا سخت مؤقف رہا۔