2001ء سے محبت میں گرفتار جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے شادی رچا لی

2001ء سے محبت میں گرفتار جینیفر لوپیز(jennifer lopez) اور بین ایفلیک(ben affleck) نے شادی رچا لی۔ خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے جوڑے کا انتخاب ڈیزائنر زہیر مراد کی برائیڈل کلیکشن سے کیا ہے جو ہالی ووڈ کی پرانی فلموں سے متاثر ہے۔امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز ا نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، امریکی گلوکار ہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں نے شادی کی تقریب میں ایک پرانی فلم کا جوڑا پہنا ہے۔ دوسری جانب اداکار بین ایفلیک سفید رنگ کا ٹکسڈو پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ان دونوں نے 2003ء میں پہلی بار اپنی شادی کو ملتوی کیا تھا اور پھر کچھ عرصے بعد اعلان کیا کہ ان کا رشتہ اب ختم ہو گیا ہے، تاہم جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے رواں سال اپریل میں دوبارہ اپنی منگنی کا اعلان کیا اور دونوں گزشتہ روز رشتہ ازداوج میں منسلک ہو گئے۔

49 سالہ امریکی اداکار بین ایفلیک اور 52 سالہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی پہلی بار 2001ء میں فلم ’ گگلی ‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔