جمائما خان کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کی گھُسنے کی کوشش

برطانوی فلم ساز اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے لندن فلیٹ(Jemima Khan’s flat) میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھُسنے کی کوشش کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے جمائما نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو اُنہیں آگاہ کرے۔

بعد ازاں نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں جمائمہ خان نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس درج کرلیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ اُن کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی، وہ نہیں جانتیں کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں۔

جمائمہ خان نے کہا کہ رات میں فلیٹ(Jemima Khan’s flat) میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔