جاز کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین ایشیاء پیسفک2022ء کےWEPsایوارڈسے نوازا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر اور ویون گروپ کے ایک حصہ جاز(Jazz) ، کوکام کی جگہ پر صنفی مساوات قائم کرنے کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین ایشیاء پیسفک2022ء کے WEPsایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ یہ ایوارڈ ان تنظیموں کودیا جاتاہے جو خواتین کے لیے ترجیح ایمپلائر کے طورپر بہترین اقدامات اٹھاتی ہیں۔

جاز (Jazz) کی ڈائریکٹر D&I صباحت بخاری نے کہا کہ،”جاز میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں شمولیت کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ادارے میں ہم نے صنفی مساوات کی راہ ہموار کرنے کے لیے عالمی سطح کے بہترین طریقے اور پالیسیاں شامل کی ہیں۔ یہ پہچان خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہمارے مجموعی نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل کے اپنے سفر میں آگے بڑھنے کے لیے ہمارے جوش و جذبہ کومزید اجاگر کرتی ہے۔

جاز (Jazz)ایک ایساایمپلائر ہے جو سب کو یکساں مواقع فراہم کرتاہے۔ یہ ان پہلی چند ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے اہم انتظامی عہدوں پر خواتین کو زیادہ نمائندگی دی گئی ہے۔ کمپنی نہ صرف اپنے دفتری ماحول میں صنفی تنوع کو فروغ دیتی ہے بلکہ اس کے پاس خواتین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے والے پروگرام بھی موجود ہیں۔ مثال کے طور پر جاز کا لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام ’امپاور،جو پاکستان کی ایک معروف بزنس یونیورسٹی کے تعاون سے چلایا جارہاہے، اسی طرح جاب پر واپس آنے والی خواتین کے لیے متعارف کرایا گیا فیز بیک پروگرام ’مومینٹم‘ اور کیئرئر میں وقفے کے بعد کام پر واپس آنے والی خواتین کے لیے ‘She’s Back Returnship Program’ شامل ہیں۔

جاز معاشرے میں تنوع اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی کام کررہا ہے اور انٹرنیٹ کی طاقت سے معاشرے میں خواتین کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ خواتین کی مخصوص مصنوعات اورسروسز کو ڈیجیٹل طور پر صحت، مالیاتی اور زندگی کو بہتر بنانے والی دیگرسروسز تک رسائی دے کر اور صنفی عدم مساوات کے خاتمہ میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یو این ویمن نے سال 2020ء میں (WeEmpowerAsia) کے تحت ایشیاء پیسیفک ویمنز امپاورمنٹ پرنسپلز (WEPs) ایوارڈز کا آغاز کیا۔سات اصولوں پر مشتمل WEPs ایوارڈ سال 2010ء میں یو این ویمن اورGlobal Compact UN کے ذریعے شروع کیا گیا تھا جو کمپنیوں کو اپنی ویلیو چین میں صنفی لحاظ سے حساس نقطہ نظر اختیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے،اس کا آغاز کارپوریٹ لیڈر شپ سے ہوتا ہے اور کام کی جگہ، بازار اور ویلیو چین کو مدنظر رکھتاہے۔عالمی سطح پر اب تک 7ہزار سے زائد کمپنیوں نے WEPs پر دستخط کیے ہیں اور ایشیا پیسفک میں 1,900 سے زائد کمپنیوں نے اسکے ساتھ عہد کیا ہے۔جاز پاکستان کی پہلی کمپنیوں میں سے ایک تھی جس نےWEPs کے ساتھ عہد کیا تھا۔

ویمنز امپاورمنٹ پرنسپلز سے منسلک صنفی مساوات کے لیے نجی شعبے کی کارروائی کو تسلیم کرنے والے واحد علاقائی ایوارڈزکے طور پر یہ ایوارڈز تنظیموں کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔