اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا (Ismail Tara) 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسماعیل تارا (Ismail Tara) تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ان کے گردے فیل ہوگئے تھے، انہیں آج صبح ہی وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسماعیل تارا نے طنز و مزاح کے مقبول پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز تفویض کیے گئے تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔