اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا 123 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا آرڈر بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری نے دلائل دیتے ہوئے کہا موجودہ اسپیکر کے پاس پہلے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا اختیار نہیں تھا، اگر فرداً فرداً استعفے کی تصدیق ضروری ہے تو سب کی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی 11 ارکان کو بغیر تصدیق کے ڈی نوٹیفائی کرنا، باقیوں کی تصدیق کا انتظار امتیازی سلوک ہے۔

اسپیکر کے وکیل عرفان قادر کے دلائل ایک ہی شخص نو نشستوں پر الیکشن لڑنے کا کہہ رہا ہے۔ پی ٹی آئی وکیل نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا ، یہ پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے کون کہاں سے لڑے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی وکیل کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔